Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

ایران نے سعودی سمیت 33 ممالک کے لیے ویزا شرط ختم کردی

Published

on

ایران نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں سمیت، جن کے ساتھ تہران کے تعلقات میں برسوں کے بعد گرمجوشی آئی ہے, 33 ممالک کے لیے ویزا کی شرائط ختم کر رہا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہےکہ "وزارت سیاحت کا خیال ہے کہ کھلے دروازے کی پالیسی دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ روابط کے لیے ایران کے عزم کا اظہار ہو گی۔”

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ان ممالک یا علاقوں کی تعداد بڑھ کر 45 ہو جائے گی جن کے شہری ویزا حاصل کیے بغیرایران کا سفر کر سکتے ہیں۔

یہ اقدام خاص طور پرایران اور سعودی عرب کے درمیان برسوں کی کشیدگی کے بعد تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف ایک اور قدم ہے۔

ایران اور سعودی عرب نے مارچ میں چین کی ثالثی میں ہونے والےایک سمجھوتے کے تحت 2016 میں منقطع ہونے والے،مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

بحرین کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے شہری بھی ویزے کی شرائط ختم کرنے کے فیصلے میں شامل ہیں، جن کے ساتھ تہران نے ابھی تک مکمل تعلقات بحال نہیں کیے ہیں۔

ان ممالک کی مکمل فہرست میں لبنان، تیونس، بھارت اور کئی وسطی ایشیائی اور افریقی ممالک شامل ہیں۔

کروشیا، جو یورپی یونین اور نیٹو کا رکن ہے، فہرست میں واحد مغربی اتحادی یورپی ملک ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ "روسی ویزے کی چھوٹ سے صرف اس صورت میں فائدہ اٹھا سکیں گے جب وہ گروپوں کی شکل میں ایران کا سفر کریں گے۔

ایرانی میڈیا نے بدھ کے روز اطلاع دی کہ ایرانی زائرین آٹھ سال میں پہلی بار 19 دسمبر سے سعودی عرب کا باقاعدہ سفر شروع کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین