ٹاپ سٹوریز
توشہ خانہ کا نیا کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع
نئے توشہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کےجوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔ احتساب عدالت دونوں ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر 6 ستمبر کو سماعت کرے گی۔
نئے توشہ خانہ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت پیش کیا گیا، دوران سماعت فریقین کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ توشہ خانہ کا نیا ریفرنس پہلے ریفرنس جیسا ہی ہے، ایک ہی طرح کے الزام میں دو ریفرنس نہیں بنائے جاسکتے۔
اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نےکہا کہ دستاویزات سے ہی ثابت ہوسکتا ہے کہ نیا ریفرنس پہلے ریفرنس سے مشابہت رکھتا ہے یا نہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے توشہ خانہ کے پرانے ریفرنس کے جوڈیشل ریکارڈ کی طلبی کیلئے درخواست دائر کر دی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب کی جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
ریفرنس پرسماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر، انتظار پنجوتھہ اور خالد یوسف چودھری جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی،عمیر مجید عدالت میں پیش ہوئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور