تازہ ترین
جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی پہلی چیف جسٹس مقرر
جسٹس عالیہ نیلم کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تقرری کی سفارش کردی گئی، ذرائع کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کی سفارش متفقہ طور پر کی گئی ہیں، ،جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی۔
جسٹس شہزاد ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جسٹس شجاعت علی خان قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر زمہ داریاں ادا کر رہے تھے تاہم مستقل چیف جسٹس کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے تین سینیئر ترین ججز کے ناموں پر اج جوڈیشل کمیشن اجلاس میں غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تمام ممبران نے متفقہ طور پر جسٹس عالیہ نیلم کے نام پراتفاق کیا، جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہونگی۔ اجلاس میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس علی باقر نجفی کے نام پر بھی غور کیا، جسٹس عالیہ نیلم سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر تھیں لیکن جوڈیشل کمیشن نے متفقہ طور پر ان کے نام کی سفارش کی۔
جوڈیشل کمیشن نے نام حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھیج دیا۔