Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی نہ کسی جماعت میں شامل ہو رہا ہوں، پرویز خٹک

Published

on

تحریک انصاف کے سابق رہنما، عمران کابینہ کے وزیردفاع، خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے واضح کیا ہے کہ ان کا کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ’میری جہانگیر ترین سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک نے حال ہی میں پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

پرویز خٹک نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے بارے میں میڈیا میں چلنے والی خبریں بلکل غلط ہیں۔

بعض میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا تھا کہ پرویز خٹک کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کے سیکرٹری جنرل ہوں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین