Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لیسکو ریجن میں 77 ہزار میٹرز خراب اوسط بل بھجوانے پر صارفین چیخ اٹھے

Published

on

How many electricity consumers got relief from 201 to 500 units in Punjab? Details have been released

لیسکو میں خراب ہونیوالے سنگل اور تھری فیز میٹرز کی تعداد 77 ہزار سے تجاوز کر گئی، صارفین کے میٹرز کو تبدیل کرنے کا کام صرف کاغذی ریکارڈ مرتب کرنے تک محدود ہو گیا،ذرائع کے مطابق، کاغذات میں منظوری کے بعد لیسکو کےا سٹورز کو میٹرز کا اجراء نہ کیا جا سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے صارفین کے لئے میٹرز جاری کرنے کی منظوری دی لیکن کاغذات میں منظوری کے بعد لیسکو کے سٹورز کو میٹرز کا اجراء نہ کیا جا سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹورز کو میٹرز کا اجراء نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن ونگ کے دفاتر کو میٹرز نہ مل سکے، میٹرز کی تبدیلی نہ ہونے سے صاردین کو بھاری بھرکم بلز بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے گزشتہ سال مئی میں استعمال ہونے والے یونٹس کے مطابق بلز بھجوا دیئے،بیشتر صارفین کو گیارہ ماہ کی اوسط کے مطابق بھی بلز ارسال کر دیئے گئے۔

اوسط اور گزشتہ سال کے یونٹس کے مطابق بلوں کا اجراء صارفین کے لئے مشکلات کا باعث بن گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین