Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بحیرہ عرب میں اونچے درجے کے طوفان کا رخ پاکستانی ساحل کی جانب برقرار

Published

on

بحیرہ عرب میں بننے والے اونچے درجے کے طوفان کارخ بدستور پاکستانی ساحلی مقامات کی جانب برقرارہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے 12 گھنٹوں کے دوران شدید نوعیت کا سمندری طوفان بیپار جوئےمزید شمال-شمال مشرق کی طرف بڑھا۔

سمندری طوفان اب کراچی کے جنوب میں تقریباً 910 کلومیٹر کے فاصلے  کے آس پاس ہے،آج شام تک سسٹم کے مزید شمال مشرق کی طرف بڑھنے کی توقع ہے۔

اگلے مرحلے میں طوفان معمولی شمال مغرب کی طرف منتقل ہوسکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین