دنیا
حساس معلومات چین کے حوالے کرنے کے الزام میں امریکی بحریہ کے 2 سیلرز گرفتار
امریکی حکام نے جمعرات کو بتایا کہ امریکی بحریہ کے دو سیلرز کو قومی سلامتی کا حساس مواد چین کے حوالے کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ 26 سالہ پیٹی آفیسر وینہینگ ژاؤ پر امریکی فوج کی حساس معلومات کی تصاویر اور ویڈیوز کے عوض تقریباً 15,000 ڈالر لینے کے سلسلے میں سازش اور رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ امریکی بحریہ کے سیلر جن چاؤ وی، جس کی عمر ظاہر نہیں کی گئی، پر ہزاروں ڈالر کے عوض قومی دفاعی معلومات چین کو بھیجنے کی سازش کا الزام ہے۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل میٹ اولسن نے سان ڈیاگو میں صحافیوں کو بتایا کہ دونوں سیلرز کی کارروائیوں کی وجہ سے "حساس فوجی معلومات عوامی جمہوریہ چین کے ہاتھ میں آ گئیں۔”
ژاؤ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے چینی ہینڈلر کو ہند-بحرالکاہل کے علاقے میں امریکی فوجی مشقوں کے منصوبے، جاپان کے اوکیناوا میں امریکی فوجی اڈے پر ریڈار سسٹم کے لیے برقی خاکے اور بلیو پرنٹس بھیجے اور وینٹورا کاؤنٹی اور سان کلیمینٹ میں امریکی بحری تنصیبات کے لیے سیکیورٹی کی تفصیلات بھیجیں۔
وی پر الزام ہے کہ اس نے USS Essex کے بارے میں معلومات افشاں کیں، جس میں اس نے کام کیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ دیگر امریکی جنگی جہاز، بشمول ایسیکس کے ہتھیاروں، طاقت کے ڈھانچے اور آپریشنز کے طریقہ کار کی تفصیلات افشا کیں۔
ایف بی آئی کے اسپیشل ایجنٹ سٹیسی موئے نے کہا کہ "امریکہ کے لیے چین سے بڑا کوئی اور کثیر الجہتی خطرہ نہیں ہے”۔ بیجنگ "دنیا کی واحد سپر پاور بننے کے اپنے اسٹریٹجک منصوبے میں امریکہ پر حملہ کرنے سے باز نہیں آئے گا۔”
واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر ان الزامات پر تبصرہ کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔
امریکہ اور چین کے تعلقات کئی سالوں سے قومی سلامتی اور تجارتی مسائل کی وجہ سے کشیدہ ہیں۔ امریکہ نے چین پر جاسوسی اور سائبر حملوں کا الزام لگایا ہے، اس الزام کو بیجنگ نے مسترد کر دیا ہے۔ چین بھی کہتا ہے کہ کہ اسے جاسوسوں سے خطرہ ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور