Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خیبر پختونخوا میں سگے بھائی اور چچا بھتیجا الیکشن میں آمنے سامنے

Published

on

خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے دوران کئی اہم خاندانوں کے اہم شخصیات کا آپس میں مقابلہ ہے۔سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک اپنے بھائی لیاقت خٹک کے مد مقابل انتخابات لڑ رہے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نوشہرہ سے پی ٹی آئی پی کے چیئرمین کی حیثیت سے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں سے امیدوار ہیں۔

ان کے مقابلے میں صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے سے جے یو آئی کی ٹکٹ پر ان کے بھائی لیاقت خٹک اور دوسرے حلقے سے  بھتیجے احد خٹک سے ان کا مقابلہ ہے۔

خاندانی چپقلش خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بھی دکھائی دے رہی  ہے،  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 20پر تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی اپنے چچا عثمان ترکئی کے مد مقابل ہیں۔

عثمان ترکئی ماضی میں تحریک انصاف کے ایم این اے تھے لیکن اس مرتبہ پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر انتخابات لڑ رہے ہیں۔

ہزارہ ڈویژن کے تورغر میں دو بھائی زرین گل اور زرگل کے درمیان صوبائی اسمبلی کی ایک ہی نشست پر مقابلہ ہے۔

کوہاٹ سے ن لیگ کی ٹکٹ پر عباس آفریدی قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں اور اسی حلقے میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ان کے بھائی امجد آفریدی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین