Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

علامہ محمد حسین نجفی انتقال کر گئے

Published

on

معروف عالم دین پرنسپل جامعہ علمیہ سلطان المدارس سرگودھا مفسر قرآن علامہ محمد حسین نجفی اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔

علامہ محمد حسین نجفی کی نمازِ جنازہ ان کے مدرسے سلطان المدارس سرگودھا میں آج شام چھ بجے ادا کی جائے گی۔علامہ محمد حسین نجفی کا شمار مسلم دنیا کے ممتاز علما کرام میں ہوتا تھا۔

ان کا نام دنیا کے پانچ سو بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل تھا۔علامہ محمد حسین نجفی کو فقہ، تفسیر اور حدیث اور تاریخ اسلام جیسے موضوعات پہ دسترس تھی۔

انہوں نے سوگوران میں تین بیٹیاں اور بیوہ  چھوڑی ہیں۔مختلف دینی موضوعات پر وہ درجنوں کتب کے مصنف تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین