تازہ ترین
غریدہ فاروقی کی درخواست پر وی لاگر عمر عادل گرفتار
خاتون اینکر کی طرف سے سوشل میڈیا پر ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام پر وی لاگر عمر عادل کو گرفتار کر لیا گیا،لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون اینکر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے وی لاگر کو گرفتار کیا۔
ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو دی گئی درخواست میں کہا کہ وی لاگر ڈاکٹر عمر عادل نے سوشل میڈیا پر اُن کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو کی، غلیظ زبان کے ساتھ اُ ن کی ساکھ اور شائستگی کو دھچکا لگا۔
غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ عمر عادل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے اُن کے وقار کو بھی نقصان پہنچا ،عمر عادل نے میری نجی زندگی میں دراندازی کر کے میری ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔
خاتون ٹی وی اینکر کی درخواست پر سائبر کرائم ونگ نے انکوائری کے لیے آنے والے ڈاکٹر عمرعادل کو گرفتار کر کے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دیں۔
عمر عادل نے اینکر غریدہ فاروقی سمیت کئی خواتین پر فحش اور جھوٹے الزامات عائد کیے تھے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم ونگ کی عمر عادل سے تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھی یوٹیوبر عمر عادل کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دی تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی