Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فائر وال پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں ان کیمرا بریفنگ ملتوی، انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے پر رپورٹ طلب

Published

on

In-camera briefing in Senate Standing Committee on Firewall adjourned, report sought on internet services affected

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر سخت نوٹس لے لیا۔اراکین کمیٹی نے انٹرنیٹ سروسز کے متاثر ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی نے انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ایپس سلو ہونے سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی۔کمیٹی نے دو ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ بہت سے ای کامرس کے فورمز چھوڑ کر جارہے ہیں۔

سینیٹر ہمایوں نے پی ٹی اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے لوگوں کا روزگار تباہ کردیا ہے، پہلے ہی سرمایہ کاری نہیں اس طریقہ سے سارا کاروبار تباہ ہوجائے گا۔

سیکرٹری وزارت آئی ٹی نے کہا کہ یہ نیٹ ورکس پر مسئلہ ہے وائی فائی پر نہیں ہے۔ پی ٹی اے حکام نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس انٹرنیٹ سروس سے متعلق کوئی شکایت ہی نہیں ملی۔

کمیٹی نے انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ایپس سلو ہونے سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی،کمیٹی نے دو ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔

فائر وال سے متعلق قائمہ کمیٹی کا ایجنڈا ملتوی کردیا گیا،فائر وال سے متعلق پی ٹی اے نے آج قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش کرنا تھیں،فائر وال سے متعلق پی ٹی اے نے حکام کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایجنڈا ملتوی کیا،فائر وال پر قائمہ کمیٹی نے ان کیمرا بریفنگ طلب کر رکھی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین