Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی،ڈی آئی جی عمران کشور اور سپرنٹینڈنٹ جیل اٹک عارف شہزاد عدالت میں پیش ہوئے،افسران کی طرف سے شان گل ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری غلام سرور نہنگ پیش ہوئے۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام کے پیش نہ ہونے پر اظہار ناراضگی کیا۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو انکوائری رپورٹ جائزے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ درخواست گزار کے وکیل آئندہ سماعت پر جواب الجواب داخل کریں۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل عامر سعید راں کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا،عدالت نے توہین عدالت درخواست کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدالت عالیہ نے چوہدری پرویز الٰہی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا،عدالت عالیہ نے پولیس افسران کو سابق وزیر اعلی کو بحفاظت گھر پہنچانے کی ہدایت کی،پولیس افسران نے چوہدری پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر پہنچانے میں ناکام رہے،اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرکے عدالت کی توہین کی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ذمہ دار پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین