پاکستان
ناظم آباد میں پارٹی دفتر پر حملہ ڈاکٹر عاصم نے کرایا، مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کو ناظم آباد میں پارٹی دفتر پر حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں نے ہمارے کارکنان پر شدید فائرنگ کی ہے،کراچی:سندھ پر پیپلزپارٹی قبضہ کرچکی ہے،ایم کیو ایم پاکستان پیپلز پارٹی کا قبضہ ختم کرانے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے 3 ماہ میں فائرنگ کا یہ چھٹا واقعہ ہے،ان لوگوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،یہ لوگ اندر سے پاکستان کو ختم کر رہے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان سندھ میں لاسٹ لائن آف ڈیفنس ہے،22 ہزار ارب روپے مودی کو دو تو وہ بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگائےگا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سہراب گوٹھ میں بھی ایم کیو ایم پاکستان کے نہتے ساتھیوں کو شہید کیا گیا،11دسمبر کو این اے 243 میں ہمارے 3 ساتھیوں کو قتل کیا گیا،ہمارے ساتھیوں نے انہیں ایک بھی پتھر نہیں مارا اور یہ فائرنگ کررہے ہیں،کہا جاتا ہے ایم کیو ایم پاکستان کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کی گاڑیاں جلائیں،اگر گاڑیاں جلائی گئی تھیں تو گاڑیوں سے اتر کر لوگوں نے فائرنگ کیسے کی؟کراچی:ہمارے پاس ان لوگوں کی فائرنگ کی تصاویر بھی موجود ہیں،یہ ساری کارروائی ڈاکٹرعاصم کےکہنےپرہوئی، احمد فراز کو پیپلز پارٹی کے لوگوں نے شہید کیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی