پاکستان

ناظم آباد میں پارٹی دفتر پر حملہ ڈاکٹر عاصم نے کرایا، مصطفیٰ کمال

Published

on

 ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کو ناظم آباد میں پارٹی دفتر پر حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں نے ہمارے کارکنان پر شدید فائرنگ کی ہے،کراچی:سندھ پر پیپلزپارٹی قبضہ کرچکی ہے،ایم کیو ایم پاکستان پیپلز پارٹی کا قبضہ ختم کرانے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے 3 ماہ میں فائرنگ کا یہ چھٹا واقعہ ہے،ان لوگوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،یہ لوگ اندر سے پاکستان کو ختم کر رہے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان سندھ میں لاسٹ لائن آف ڈیفنس ہے،22 ہزار ارب روپے مودی کو دو تو وہ بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگائےگا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سہراب گوٹھ میں بھی ایم کیو ایم پاکستان کے نہتے ساتھیوں کو شہید کیا گیا،11دسمبر کو این اے 243 میں ہمارے 3 ساتھیوں کو قتل کیا گیا،ہمارے ساتھیوں نے انہیں ایک بھی پتھر نہیں مارا اور یہ فائرنگ کررہے ہیں،کہا جاتا ہے ایم کیو ایم پاکستان کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کی گاڑیاں جلائیں،اگر گاڑیاں جلائی گئی تھیں تو گاڑیوں سے اتر کر لوگوں نے فائرنگ کیسے کی؟کراچی:ہمارے پاس ان لوگوں کی فائرنگ کی تصاویر  بھی موجود ہیں،یہ ساری کارروائی ڈاکٹرعاصم کےکہنےپرہوئی، احمد فراز کو پیپلز پارٹی کے لوگوں نے شہید کیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version