Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

چیف جسٹس 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق آبزرویشن واپس لیں، عمران خان کی بہنوں کی سپریم کورٹ میں درخواست

Published

on

To increase the number of judges in the Supreme Court, the government member of the assembly has prepared a draft law

190 ملین پاؤنڈز کیس سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے سپریم کورٹ میں درخوست جمع کرا دی،علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے چیف جسٹس سے عمران خان سے متعلقہ مقدمات سے الگ ہونے کی استدعا کی ہے اور کہا ہے کہ چیف جسٹس کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کا حق محفوظ رکھتی ہیں،عمران خان استدعا کر چکے کہ چیف جسٹس انکے مقدمات سے خود کو الگ کریں،،چیف جسٹس 190ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے بھی اپنا ذہن واضح کر چکے ہیں۔

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ وائلڈ لائف کیس میں 190ملین پاؤنڈ کیس میں دی گئی آبزرویشن واپس لی جائے،چیف جسٹس کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کا حق محفوظ رکھتی ہیں،بانی پی ٹی آئی کے سپریم کورٹ میں مختلف مقدمات زیر التواء ہیں،بانی پی ٹی آئی استدعا کر چکے کہ چیف جسٹس انکے مقدمات سے خود کو الگ کریں۔

درخواست میں کہا گیا کہ صحافی کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ چیف جسٹس نے زیر التواء 190ملین پاؤنڈ کیس پر ریمارکس دیے،وائلڈ لائف کیس کا 190 ملین پائونڈ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے،چیف جسٹس کے ریمارکس سے مقدمہ کے ٹرائل پر اثر پڑے گا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ریمارکس سے چیف جسٹس کی بانی پی ٹی آئی کی خلاف جانبداری واضح ہوتی ہے،چیف جسٹس 190ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے بھی اپنا ذہن واضح کر چکے ہیں،جج کو خوف خدا کا حامل اور زبان سے سچ بولنے والا ہونا چاہیے،جج کو اپنے اور عدالتی وقار کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین