Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونے کا ڈرامہ کرنے والا مبینہ ڈاکو ہسپتال سے گرفتار

Published

on

ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونے کا ڈرامہ کرتا کرنے والے مبینہ ڈاکو کو پولیس نے ہسپتال سے گرفتار کرلیا۔

کراچی کے ضلع کیماڑی سعید آباد کے علاقے میں پولیس نے ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہونے والے مسلح ملزمان کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق دو مسلح ملزمان ایاز اور نوشاد نامی راہگیروں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہوگیا، جس پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

جوابی فائرنگ کے بعد محسن نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایان نامی ملزم زخمی حالت میں موقع سے فرار ہوگیا اور سول اسپتال پہنچ کر ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونے کا ڈرامہ رچایا، جسے پولیس نے اسپتال سے گرفتار کرلیا۔

ملزم ایان کے قبضے سے ایک عدد پستول بمعہ کارتوس برآمد ہوا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین