Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

کرپشن اور نا اہلی پر ایف بی آر کے 4 ممبرز سمیت 12 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

Published

on

House, vehicle owner must submit income tax return otherwise legal action will be taken, FBR

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی آر کے کرپٹ اور نااہل افسران کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا،چار ممبرز سمیت بارہ سنئیر افسروں کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پرمکمل جانچ کے بعدان لینڈ ریونیو سروس اورکسٹمز کے 12 افسروں کواوایس ڈی بنا دیا گیا۔وزیراعظم نے کرپٹ اور نااہل افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی اور کرپشن میں ملوث افسران کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات بھی دئیے ہیں۔

ایف بی آرکے بارہ اعلیٰ افسروں کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ اکیس اور بائیس کے بارہ افسران عہدوں سے فارغ کردیے گئے اور ان کی خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چار ممبرز، چار ڈی جیز، تین چیف کمشنرز اور ایک چیف کلیکٹر کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔

جن چار ممبرز کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے ان میں  ممبرکسٹمز اکاؤنٹنگ مکرم جاہ انصاری، ممبر آئی آر پالیسی آفاق قریشی ، ممبر اکاؤنٹنگ طارق مصطفیٰ، ممبر کسٹمز آپریشن ڈاکٹر فرید اقبال قریشی شامل ہیں۔

ایف بی آر نوٹیفکیشن میں بتایاگیا ہے چیف کلیکٹر چیف کلیکٹریٹ اپریزمنٹ کسٹمز ہاؤس محمد سلیم،  ڈی جی آئی او سی او شاہ بانو خان، ڈی جی لا اینڈ انفورسمنٹ اسلام اباد احمد رؤف کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین