پاکستان
اکثریت چاہتی ہے نواز شریف پارٹی صدارت سنبھالیں، سعد رفیق
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارٹی میں اکثریت چاہتی ہے نوازشریف قائد ہیں تو صدارت بھی سنبھالیں۔
خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں ایک تعلیمی ادارے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معاشی مشکلات ہیں،عوام پریشانی کاشکار ہیں،حکومت معیشت کی بہتری کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے،کوشش ہے سعودی عرب سے بڑی سرمایہ کاری یہاں آئے۔دوسرے ممالک سےبھی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشش جاری ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کسی سیاسی سوال کا جواب اسکول کی تقریب میں نہیں دوں گا،سیاسی بات کرنی ہے تو اسکول کے گیٹ سے باہر آجائیں،سرکاری جگہ پر سیاست نہیں کرتا،سیاست گلی میں ہوگی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پارٹی میں اکثریت چاہتی ہے نوازشریف قائد ہیں تو صدارت بھی سنبھالیں،علی امین گنڈاپور کو اپنا بیان واپس لینا چاہئے،چڑھائی کی باتیں اور حکومت ایک ساتھ نہیں ہوسکتی،اپنےصوبے کی بہتری کیلئے وفاق سے تعاون کرنا چاہئے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اتحادی حکومت کسی صوبے میں گورنر راج نہیں لگانا چاہتی،قبضہ گروپوں کا مقابلہ کریں،ہم آپ کے ساتھ ہیں،سرکاری جگہ پر کسی غنڈے کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی