Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

کوئٹہ میں 12 سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد ایک چیلنج

Published

on

کوئٹہ میں 12 سال بعد 34ویں نیشنل گیمز کا انعقاد چیلنج بن گیا، اجلاس پر اجلاس جاری مگر نیشنل گیمز کا حتمی پلان نہ بن سکا، صوبائی حکومت تاحال ایونٹ کی افتتاحی اور اختتامی تقریب کا پلان بھی دینے میں ناکام رہی ہے۔
نیشنل گیمز کے شیڈول میں ایک اور تبدیلی کی گئی ہے جس کے مطابق گیمز ہوں گے مگر فیسٹیول نہیں سجے گا، نیشنل گیمز کی تاریخ 22 سے 30 مئی رکھ دی گئی جبکہ افتتاحی تقریب سے پہلے ہی مختلف کھیلوں کے مقابلے کروانے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 13 کھیلوں کے مقابلے افتتاحی تقریب سے پہلے کروائے جائیں گے، ان مقابلوں کا آغاز 10 مئی سے ہوگا جن میں بیس بال، فٹبال، ہینڈبال، ہاکی، رکبی اور والی بال کے مقابلے شامل ہیں، بیڈمنٹن، باکسنگ، فینسنگ، جمناسٹک کے مقابلے بھی پہلے ہی کروا لیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ نیشنل گیمز میں مجموعی طور پر 32 کھیلوں کے مقابلے کوئٹہ میں جبکہ 4 کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد دیگر شہروں میں کروائے جانے کا پلان ہے، دیگر شہروں میں سوئمنگ لاہور، شوٹنگ جہلم، روئنگ اسلام آباد اور سیلنگ کے مقابلے کراچی میں ہوں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین