Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بھارتی قید سے رہا ہونے والے 10 ماہی گیر کراچی پہنچ گئے

Published

on

بھارتی قید سے رہائی پانے والے 10پاکستانی ماہی گیرکراچی پہنچ گئے۔

بھارتی قید سے رہائی پانے والے 10پاکستانی ماہی گیروں کا ایدھی فاونڈیشن ٹاورکراچی پہنچنے پرشانداراستقبال کیاگیا۔

رہائی پانے والے ماہی گیرواہگہ(لاہور)سے کراچی پہنچے، رہائی پانے والے ماہی گیراپنے اہل وعیال کودیکھ کرفرط جذبات سےآبدیدہ ہوگئے،رہائی پانے والے ماہی گیروں کو سن 2010،سن 2018 اورسن 2019میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کھلے سمندر میں گرفتارہوئے تھے۔

رہائی پانے والے ماہی گیروں میں عبدالشکور،مشتاق احمد،محمد رمضان،عبدل امین،محمد عارف،فریدعالم،روشن کا تعلق کراچی سے ہے۔

احمد،محمد حمزہ لونگ ملاح اور راحب علی کا تعلق ٹھٹھ جاتی سے ہے۔

اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کے دوران ایڈمنسٹریٹرفشرمینز کوآپریٹوسوسائٹی زاہد ابراہم بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 400بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا توبھارت نے بھی 19پاکستانی ماہی گیروں کو رہائی کا پروانہ جاری کیا، بھارتی جیلوں میں قید 97 پاکستانی ماہی گیروں کوفوری رہا کردینا چاہیے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین