Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

کراچی میں اب 100،100 بوری بند لاشیں نہیں ملتیں، وزیر داخلہ کے بیان پر سندھ اسمبلی میں ہنگامہ

Published

on

سندھ اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور ڈاکوئوں کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل کے واقعات پر صوبائی وزیر داخلہ کے جواب پر پی پی اور ایم کیو ایم اراکین میں ٹھن گئی، متحدہ اراکین نے ایوان میں ہنگامہ کیا اور اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔

اسپیکر کی بار بار رولنگ کے باوجود ایوان مچھلی بازار بن گیا، ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی قرہ العین کے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ نوجوانوں کے قتل پر ہمیں بھی خوشی نہیں دکھ ہے، ایسا نہیں کہ پولیس سو رہی ہے، شہر میں اب تک باسٹھ افراد قتل ہوئے ، چھپن وارداتوں کے ملزمان کو گرفتار کیا ہے، پولیس ہم سب کی ہے اسکی بے عزتی نا کریں، اب وہ وقت نہیں کہ بارہ مئی ہو ، اب شہر میں سو سو بوری بند لاشیں نہیں ملتیں۔

وزیر داخلہ کے بیان پر متحدہ اراکین نے ایوان میں شور شرابہ شروع کردیا، جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ایم کیو ایم بہت شریف لوگ ہیں میں تو ماضی کی بات کررہا ہوں ، یہ اس پر بھی ناراض ہیں کہ انہیں شریف کہا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین