Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں 303 پوائنٹس کمی، گولڈ ریٹ مستحکم رہا

انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 36 پیسے کا ہو گیا

Published

on

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن 100 انڈیکس 303 پوائنٹس کی کمی سے 75 ہزار 575 پوائنٹس پر بند ہوا، انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 36 پیسے کا ہو گیا،صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ40 ہزار300 پوائنٹس پر مستحکم رہی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملاجلا رجحان رہا،ہنڈرڈانڈیکس 303 پوائنٹس کی کمی سے 75 ہزار 575 پوائنٹس پر بند ہوا ،،،
دن بھر مجموعی طور پر 426 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،199 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 178 کے شیئرز میں کمی ہوئی،مارکیٹ میں 43 کروڑ 10 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،جبکہ 18 ارب 43 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 36 پیسے پر بندا ہوا، ڈالر 8 پیسے اضافے سے 279 روپے 54 پیسے میں فروخت ہوا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا،سونا 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے فی تولہ پر مستحکم رہا، 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 19 روپے پر برقرار رہا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2326 ڈالر فی اونس میں فروخت ہوا اور چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 820 روپے پر مستحکم رہی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین