Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کو ٹی 20 لیگز میں شرکت کے لیے این او سی مل گیا

Published

on

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کیلئے این او سی جاری کردیا،پی سی بی نے 12 قومی کرکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کیلئے این او سی دیا ہے،کھلاڑیوں کو امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ، کیریبین پریمیئر لیگ، کاؤنٹی کرکٹ، لنکا پریمیئر لیگ، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، دی ہنڈرز کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

این او سی حاصل کرنے والے کرکٹرز میں ابرار احمد، فخر زمان، حارث رؤف، محمد عامر، محمد حارث اور محمد حسنین شامل ہیں۔این او سی لینے والے دیگر کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، شاداب خان، شرجیل خان، صہیب مقصود، اسامہ میر اور زمان خان کے نام شامل ہیں۔

امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے والوں میں ابرار احمد، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں،لنکا پریمیئر لیگ میں محمد حارث، محمد حسنین، سلمان علی آغا، شاداب خان شرکت کریں گے۔

فخر زمان کو کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے،محمد عامر کو انگلش کاؤنٹی کھیلنے کیلئے این او سی جاری کیاگیا ہے۔

اسامہ میر کو دی ہنڈرز جبکہ شرجیل خان اور صہیب مقصود کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کیلئے این او سی دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین