Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اسلم اقبال، جمشید چیمہ، حماد اظہر سمیت 15 ملزم اشتہاری قرار دے دئیے گئے

Published

on

 نو مئی  کو مسلم لیگ نون کا آفس جلانے اور  کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے کیس میں انسداد دہشتگردی کی لاہور کی عدالت نے حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، فواد چوہدری سمیت 15 ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کر دی، عدالت نے ملزمان کے اشتہارات شائع کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزموں کو تین مقدمات میں اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کی گئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کی گرفتاری کے خوف سے دانستہ طور پر چھپ رہے ہیں، ملزموں کے خلاف اشتہاری کی کاروائی کا آغاز کیاجائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین