Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

16 ویں عالمی اردو کانفرنس 30 نومبر کو آرٹس کونسل کراچی میں ہوگی

Published

on

16ویں عالمی اردوکانفرنس کی افتتاحی تقریب 30نومبرکوآرٹس کونسل کراچی میں ہوگی،افتتاح نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر)مقبول باقرکرینگے،200سے زائد مندوبین دنیا بھر سے شریک ہونگے، اردوکانفرنس میں گلزار کی باتیں اورانور مقصود کےساتھ سیشن بھی رکھا گیا ہے،بشریٰ انصاری اور مستنصرحسین تارڑ سے ملاقات کے سیشنزکے علاوہ آخری روزکلاسیکل رقص اورجشن خسروبھی پیش کیا جائے گا۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کرچی میں پریس کانفرنس سےصدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ،معروف شاعر افتخارعارف، سینئر صحافی غازی صلاح الدین، معروف ادیبہ نورالہدیٰ شاہ،قدسیہ اکبراور سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز فاروقی نے میڈیا کو بریفنگ دی۔

اس موقع پراحمد شاہ کا کہناتھا کہ یہ روایت ہے 16 برس پہلے جب منتخب ہو کر آیا تھا تب ہی ٹھان لی تھی کچھ کر دکھانا ہے، شہر کے جب حالات خراب تھے عالمی اردو کانفرنس تب بھی نہیں رکی، اردو ادب کو فروغ دینے کے لیے آج بھی جدوجہد کر رہے ہیں، یہ تاثر ہے ملک میں لوگ ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

معروف شاعروادیب افتخارعارف کا کہناتھا کہ مجھے دنیا کے مختلف ملکوں میں کام کرنے کا موقع ملا،لیکن میں نے کسی اورملک میں ایسی کانفرنسز نہیں دیکھیں، اردو کی ترویج اور دیگر زبانوں کی ترویج کی شدید ضرورت تھی جسے آرٹس کونسل نے پورا کیا۔

معروف ادیبہ نور الہدیٰ شاہ کا اس موقع پرکہنا تھاکہ ان فیسٹیول کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ علم و ادب ایک ایسا راستہ ہے جس سے شعور پیدا ہوتا ہے، ادب واحد وہ چیز ہے جس سے شعور پھیلاتے ہیں سماج کو جھنجھوڑ کررکھتے ہیں۔

غازی صلاح الدین کا کہناتھا کہ اس کانفرنس میں ہم ان لوگوں کو یاد کریں گے جو اب ہم میں نہیں ہیں، ہماری کوشش ہے کہ نوجوان ادب سے تعلق جوڑیں، سولہویں عالمی اُردو کانفرنس 30 نومبر سے 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین