Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مدرسے میں خودکش بمباروں کی موجوگی، کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر سمیت 17 دہشتگرد گرفتار

Published

on

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک  پکڑ لیا، انٹیلی جنس ایجنسیز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اہم دہشتگرد کمانڈرز سمیت 17دہشتگردوں کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کے دہشتگرد کراچی میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔یہ دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی جیسے سنگین جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کو افغانستان سے ٹی ٹی پی کی قیادت کی سرپرستی میں مدرسہ طالب علم کے روپ میں منظم کیا گیا تھا۔گرفتار دہشت گرد 2007 تا  2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے اورسوات، مالاکنڈ میں سیکورٹی فورسز اوراین جی اوز پر حملوں میں ملوث تھے۔

ذرائع نے کہا کہ دہشت گرد کراچی میں فرقہ وارانہ،نسلی،سیاستدانوں کی ٹارگٹ کلنگ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔۔۔یہ نیٹ ورک افغانستان میں ٹی ٹی پی کی اعلیٰ قیادت کے لیے بھتہ خوری کی سرگرمیوں اور اغواء برائے تاوان کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرتا تھا۔

اس نیٹ ورک نے مدرسے میں خودکش بمباروں کو بھی پناہ دی تھی جنہیں افغانستان سے کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں میں استعمال ہونا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین