تازہ ترین
پنجاب یونیورسٹی کی کیو ایس رینکنگ میں 170 درجے بہتری
نئی رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی دنیا کی 570 ویں بہترین یونیورسٹی قرار پائی ہے
پنجاب یونیورسٹی کی کیو ایس رینکنگ میں حیرت انگیز و شاندار ترقی۔عالمی ادارے کیو ایس نے پنجاب یونیورسٹی کو ایشیا میں سب سے ذیادہ ترقی کرنے والا ادارہ قرار دے دیا۔
عالمی رینکنگ میں بے مثال ترقی پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود نے پریس کانفرنس کی،پریس کانفرنس میں چئیرمین رینکنگ کمیٹی ڈاکٹر عثمان اعوان، سیکرٹری ڈاکٹر شفیق الرحمن بھی موجود تھے۔
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود کاکہنا تھا 5 سالوں میں پنجاب یونیورسٹی نے چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور کی جامعات کا مقابلہ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔
ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ عالمی ادارے کیو ایس نے ایجو ڈیٹا سمٹ کا واشنگٹن میں انعقاد کیا ہے،پاکستان ایمبیسی امریکہ نے سمٹ میں ایشیا میں سب سے بہتر ترقی کرنے والے کا ایوارڈ وصول کیا ہے،پنجاب یونیورسٹی نے وسائل کے اعتبار کے کئی گنا بڑی یونیورسٹیوں کو پیچھے چھوڑ کر پوزیشن حاصل کی۔
ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بھی حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے،نئی رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی دنیا کی 570 ویں بہترین یونیورسٹی قرار پائی ہے، گزشتہ سال کی نسبت پنجاب یونیورسٹی کی رینکنگ میں 170 درجے کی بہتری آئی ہے۔
ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ گذشتہ رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی دنیا کے بہترین 740-750 اداروں میں شامل تھی،ایک سال میں عالمی رینکنگ میں 170 درجے بہتری حاصل کرنا غیر معمولی ہے،رینکنگ میں بہتری پر پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ، انتظامیہ اور طلباء مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی رینکنگ کمیٹی نے دن رات محنت کی،9/11 سے پہلے انٹرنیشنل طلبہ کی تعداد یونیورسٹی میں زیادہ تھی،اس وقت پنجاب یونیورسٹی میں دو سو سے زائد انٹرنیشنل طلبہ زیر تعلیم ہیں۔30 ہزار سے زائد طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
وائس چانسلر نے کہا کہ گورنمنٹ سے انٹرنیشنل طلبہ کی سکیورٹی کو مزید بہتر کرنے کی درخواست کی ہے۔گریجوایٹس کو ملازمت کے حصول کی کیٹگری میں پنجاب یونیورسٹی نے پاکستان میں نمبر 1 پوزیشن حاصل کی۔
ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ حکومت مناسب فنڈنگ کرے تو پاکستان کی جامعات مزید بہتر پرفارم کر سکتی ہیں،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے بھی فنڈنگ کے حوالے سے اپیل کی ہے۔ گورنمنٹ پنجاب نے امید دلائی ہے کہ جامعہ پنجاب کو فنڈنگ دی جائے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی