Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 176 نئے مریض رپورٹ

Published

on

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 176 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق  ہوئی ہے۔لاہور شہر میں ڈینگی کے 3316 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں 95 مریض زیر علاج ہیں۔

رواں سال صوبہ بھر میں ڈینگی کے 8003 تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے، لاہور شہر میں گزشتہ روز ڈینگی سے متاثرہ 104 نئے مریض سامنے آئے، شہر میں ڈینگی 3316 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے۔

پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں 95 مریض زیر علاج ہیں۔لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 53 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔کئی مریض نجی ہسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں۔

ہسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے جا سکے،ڈینگی ٹیسٹوں کے حوالے سے بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین