پاکستان
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور وکلا پیش نہ ہوئے، سماعت 30 جولائی تک ملتوی
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت بنا کسی کاروائی کے 30 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت وکلاء صفائی کی عدم پیشی پر برہم گواہوں پر جرح مکمل کرنے کیلئے آخری وارننگ دیدی۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کے آغاز پر 10 بجے وکلا صفائی عدالت موجود نہ تھے جس پر عدالت نے سماعت ایک گھنٹہ کیلئے ملتوی کر دی تاہم 11 بجے سماعت کے دوبارہ شروع ہونے پر معاون وکیل خالد یوسف چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ سینیئر وکلاء راستہ میں ہیں اور کچھ ہی دیر میں عدالت پہنچ جائیں گے۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء صفائی کو گواہوں پر جرح مکمل کرنے کیلئے آخری بار وارننگ دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب 10 بجے سماعت کے موقع پر ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے ریفرنس پر سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔
itsic
جولائی 26, 2024 at 9:34 صبح
Wonderful web site Lots of useful info here Im sending it to a few friends ans additionally sharing in delicious And obviously thanks to your effort