تازہ ترین
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار، عمران خان ڈیڑھ گھنٹہ سمجھاتے بجھاتے رہے
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے آغاز پر بشریٰ بی بی نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، بشری بی بی نے روسٹرم پر جاکر کہا کہ مجھے آپ پر اعتماد نہیں، گذشتہ سماعت میرے بغیر کی گئی، میں انتظار کرتی رہی،میں قیدی نہیں نا انصافیوں کا شکار ہوں۔
عدالت نے کہا کہ گذشتہ سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوئی تھی،بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہمیں کسی نے سماعت ملتوی ہونے پر آگاہ نہیں کیا،میں قیدی نہیں نا انصافیوں کا شکار ہوں،مجھے آپ پر اعتماد نہیں جیسے سابقہ ججز پر نہیں تھا۔
عدالت نے کہا کہ گذشتہ سماعت جیل انتظامیہ کی استدعا پر ملتوی کی۔ عدالت نے ملزموں کے وکلا سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو عدالت پراعتمادنہیں؟ وکلا نے کہا کہ ہمیں عدالت پر اعتماد ہے تاہم موکل سے مشورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
ڈیڑھ گھنٹے کی مشاورت کے بعد بشری بی بی اور وکلاء نے دوبارہ عدالت پر اعتماد کا اظہار کردیا،سماعت کے آغاز پر بشری بی بی کمرہ عدالت آئیں فیملی کارنر میں نہ گئی، میڈیا باکس کے سامنے بیٹھ گئیں،بشری بی بی کمرہ عدالت آکر عمران خان اور ان کی بہنوں سے ملنے بھی نہ گئیں۔عمران خان کے اصرار کے باوجود بشری بی بی فیملی کارنر میں نہ گئیں،بشری بی بی بیٹیوں سے بات کرنے عدالت سے باہر گئیں اور انہیں بھی باہر بلایا۔
عدالت پر عدم اعتماد ختم کرنے کے حوالے سے عمران خان اور وکلاء ڈیڑھ گھنٹے تک بشری بی بی کو سمجھاتے رہے،بشری بی بی نے دوپہر 2 بجے کمرہ عدالت میں ہی جمعہ کی نماز ادا کی۔ملزمان کے وکلاء نے مشاورت کے بعد عدالت میں نئی درخواست دائر کی،درخواست میں نیب عدالت سے دیگر مقدمات کی طرح کیس کی ہر 14دن بعد سماعت استدعا کی گئی،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔
عدالت نے 22 مئی کو درخواست کی سماعت کے لیے نوٹسز جاری کردئیے،190 ملین پاونڈ ریفرنس میں آئے کسی بھی گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی