ٹاپ سٹوریز
بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 فوجی اہلکار شہید
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کھوڑو میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو زحمی ہو گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران فوجی اہلکار بھی شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ’فوجی اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہو گئے۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق ’اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 37 سالہ نائب صوبیدار آصف عرفان اور 22 سالہ سپاہی عرفان علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جان دے دی۔‘
بیان کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں‘