پاکستان
10 روز سے لاپتہ کسٹم کے 2 لاپتہ افسر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار، سمگلروں سے ماہانہ کروڑوں وصولی کا الزام
10روز سے کسٹم کے لاپتہ افسروں کو ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ سے گرفتارکرلیا،دونوں افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق کسٹم افسران طارق محمود اور یاور عباس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،دونوں افسران ایک ہفتے سے لاپتہ تھے۔
دونوں افسروں کو کسٹم میں میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا،ملزمان مختلف کسٹمز افسروں کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کے عوض مافیا سے کروڑوں روپے وصول کرتے رہے۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان کسٹم چیک پوسٹ سے ماہانہ کی بنیاد پر رشوت وصول کرتے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے 2500 امریکی ڈالر،6ہزارایک سواماراتی درہم جبکہ 54 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے،ملزمان کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائیگا۔