Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

مالیاتی فراڈ میں ملوث 2 ملزموں کو 2،2 سال قید بامشقت اور جرمانہ

Published

on

دھوکہ دہی اور مالیاتی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو سزا،ملوث دونوں افراد کو2٫2 سال قید بامشقت اور 40 ہزار فی کس جرمانے کی سزاسنادی گئی۔

ترجمان ایف اے کے مطابق سزاپانے والے دونوں مجرموں میں متین عثمانی اورسیداحسن نقوی شامل ہیں، متین عثمانی نے ساتھی سید احسن نقوی کی معاونت سے سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔

 ملزمان نے فراڈ کی غرض سے جعلی ویب سائٹس بنا رکھی تھیں، ملزمان سادہ لوح شہریوں کواپنے جال میں پھنسانے کے لیے مختلف ہوٹلوں میں سیمینار کا انعقاد کرتے تھے، ملزمان خود کو مختلف کمپنیوں کا مالک ظاہر کر کے سادہ لوح شہریوں کو انوسٹمنٹ کے نام پرجھانسہ دیتے تھے۔

 ملزمان سادہ لوح شہریوں کا اعتماد حاصل کرنے کی غرض سے سیمینارکے دوران اپنے ہی ساتھی کو کار کی چابی بھی دیتے تھے،ملزمان اس مقصد کے لیے رینٹ کی گاڑی استعمال کرتے تھے، ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا رکھے تھے،جہاں ان کو جعلی منافع دکھایا جاتا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹرسائبرکرائم سرکل حیدرآباد فصیح الرحمان کی ہدایت پرسال 2022 میں مقدمہ درج کرکےملزمان کوگرفتار کیا تھا، مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ -1 حیدرآباد عالیہ سحر قائم خانی نے دونوں ملزمان کو دو دو سال کی قید بامشقت کی سزا سنائی، علاوہ ازیں دونوں مجرمان پر فی کس 40 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ملزمان کی ہائی کورٹ سندھ سے ضمانت بعد از گرفتاری بھی مسترد ہوئی،ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل غضنفرعلی بھٹو نےکی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین