Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ملیر ایکسپریس وے کی زیر تعمیر سڑک پر موٹرسائیکل ریس میں 2 نوجوانوں کی موت

Published

on

ملیر ایکسپریس وے کی زیر تعمیر سڑک  پر موٹر سائیکل ریس کے دوران حادثہ ، 2 نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔

واقعہ شاہ فیصل کالونی کے قریب پیش آیا، حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ شایان اور 20 سالہ حسن کے نام سے ہوئی۔

نوجوان حسن ملیر کا رہائشی اور 12 ویں جماعت کا طالب علم تھا جبکہ شایان شاہ فیصل کالونی کا رہائشی تھا، حادثہ شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین جناح ہسپتال سے قانونی کارروائی کروائے بغیر ہی لاشیں اپنے ہمراہ لے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین