Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 20 افراد کو سزا میں رعایت، رہا کردیا گیا

Published

on

ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 20 افراد کو سزائیں مکمل ہونے سے قبل رہا کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کی ہدایت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آرمی چیف نے 20 افراد کی سزا معاف کردی،یہ افراد 9 سے 10 ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں ان کو 6 اور 7 اپریل کو رہا کیا گیا۔

رہا ہونیوالوں کا تعلق راولپنڈی ، لاہور، گوجرانوالہ ، دیر ، مردان سے ہے،رہا ہونیوالوں میں محمد ادریس، نادر خان، لال شاہ محمد فیصل، حسن شاکر، محمد انس ، عبدالجبار شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شہر یار ذوالفقار، عبداللہ عزیز ، عبدالستار، راشد علی، عمر محمد کو بھی سزا معافی پر رہا کیا گیا۔

واضح رہے کہ پہلے دن 9 مئی کےواقعات میں ملوث 8 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا جس کے بعد رہائی پانے والے افراد کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔

 

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین