Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

تھائی لینڈ سے غیرقانونی طور پر درآمد کئے گئے 200 کچھوے محکمہ وائلڈ لائف نے تحویل میں لے لیے

Published

on

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی بڑی کارروائی ،تھائی لینڈ سے غیر قانونی طور پر درآمد کیے جانے والے نایاب کچھوے برآمد کر لیے،کچھوے غیر قانونی طور پر تھائی لینڈ سے پاکستان لائے گئے۔

کچھوے 15 کارٹنز کی ڈبل پیکنگ میں چھپا کر پاکستان لائے گئے،محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کو 200 کچھوے  تھائی لینڈ سے پاکستان لانے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔

وائلڈ لائف کی ٹیم نے رات 8:30 بجے لاہور ایئر پورٹ کے گارگو ایریا میں ناکہ لگایا،تھائی لینڈ سے آنے والی پرواز رات 10:30 لاہور آئیر پورٹ اتری۔

مذکورہ سامان گارگو ایریا میں آنے پر وائلڈ لائف حکام نے کسٹم حکام کو نایاب کچھوے غیر قانونی درآمد کرنے کی اطلاع دی،جب کارٹنز کو چیک کیا گیا تو 200 کچھوے برآمد  ہوئے۔

کچھووں کو 100 کی پیکنگ بنا کر علیحدہ علیحدہ چھپایا گیا تھا،درآمد کرنے والے شخص سید اعزاز احمد کو بھی لاہور ائیر پورٹ پر بلایا گیا۔

وائلڈ لائف قوانین کی مطابق کچھوے کی درآمد کرنا غیر قانونی ہے،وائلڈ لائف ایکٹ کے شیڈول تھری میں شامل ہے۔

غیر قانونی طور پر درآمد پر کسٹم حکام نے کاروائی شروع کر دی،محکمہ وائلڈ لائف نے کچھووں کی حوالگی کے لیے کسٹم حکام کو خط بھی لکھ دیا۔

کامیاب کارروائی پر ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک نے وائلڈ لائف ٹیم کو سراہا۔مدثر ریاض ملک نے کہا کہ وائلڈ لائف کے کومبنگ آپریشن کی سب سے بڑی کاروائی ہے۔

مدثر ریاض ملک نے کہا کہ صوبہ بھر میں  شیڈول تھری میں شامل جانوروں کو غیر قانونی مقید رکھنے پر کاروائیاں جاری ہیں۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین