Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر پینل 14 اگست سے دیے جائیں گے، مریم نواز

Published

on

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دیے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے جشن آزادی (14اگست)کے دن سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے جبکہ200 سے زائد اور 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل10 فیصد معاوضہ کی ادائیگی پر ملیں گے ،500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل کی فراہمی کی90 فی صد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی اور بلا سود ادائیگی پانچ سال میں سولر پینل کی فراہمی بینکوں کے ذریعے ہو گی۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سولر پینلز کی فراہمی کی سکیم کی تمام جزئیات طے کر لی ہیں،سولر پینلز کی فراہمی سے عوام کے بجلی بل میں 40 فیصد کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے،مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

Continue Reading
2 Comments

2 Comments

  1. سید عثمان علی

    جولائی 14, 2024 at 1:27 شام

    Asllam au Alikum main SYED USMAN ALI Hum Ghar k 4 far hain lakin bill Bohot Sara aja ta hai or estmal kam hoti hai bijli lekin bill Bohot Sara ata hai or Hum garib hain nahi de sakhty bill plz humari help ki jai thankx

  2. سید عثمان علی

    جولائی 14, 2024 at 1:30 شام

    Asllam au Alikum main SYED USMAN ALI Hum Ghar k 4 fard hain Hum bijli kam istmal karte hain lakin bill bohot sara ata hain hum nahi de sakhty bill salri bhi Bohot kam hai plz humari help ki jai thankx*

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین