Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

2025 میں ملک میں مکمل معاشی استحکام کا امکان ہے، وزارت خزانہ

مئی 2024 میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔جون میں مہنگائی کی شرح 12.5 سے 13.5 فیصد رہنے کی توقع ہے

Published

on

وزارت خزانہ کی نے ملکی معیشت کے متعلق ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں معاشی شرح نمو 2.4 فیصد رہی،مئی 2024 میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح 12.5 سے 13.5 فیصد رہنے کی توقع ہے،سال 2025 میں ملک میں مکمل معاشی استحکام کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ ہوا،ایک سال میں روپے کی قدرمیں اضافے سمیت مالی ذخائر میں بھی اضافہ ہوا،ایف بی ار محصولات سمیت نان ٹیکس امدنی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 7.7 فیصد کا اضافہ ہوا،ایف بی آر محصولات میں 30.8 فیصد اور نان ٹیکس آمدنی 95.8 فیصد کا اضافہ ہوا،رواں مالی سال برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 11.3 فیصد کا اضافہ ہوا،رواں مالی سال درآمدات میں 2.3 فیصد کی کمی ہوئی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک سال میں مالی خسارے میں 20.3 فیصد کا اضافہ ہوا،رواں مالی سال مالی خسارہ 3929 ارب روپے سے بڑھ کر 4726 ارب روپے تک پہنچ گیا،ایک سال میں مالی ذخائر میں ساڑھے تین ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک سال میں روپے کی قدر میں 8 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، ایک سال میں سرمایہ کاری میں 142.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. HenrySaubs

    جولائی 11, 2024 at 2:27 صبح

    mexico drug stores pharmacies: cmqpharma.com – buying from online mexican pharmacy

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین