Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اسلام آباد اور پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے 24 پروازیں منسوخ

Published

on

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔

آج ملک بھر کی 24 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ ملکی اور غیر ملکی 100 سے زائد پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر کر دی گئی۔

اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور ایئر پورٹس پر پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے بے یقینی کی صورتِ حال ہے۔

3 روز کے دوران ملک بھر کی 88 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

دبئی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 کراچی اتاری گئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق نجی ایئر لائن کی جدہ سے اسلام آباد کی پرواز پی ایف 719 کو لاہور لینڈ کرایا گیا۔نجی ایئر لائن کی مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز پی ایف 737 لاہور اتار دی گئی۔شارجہ سے پشاور کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 258 کو کراچی لینڈ کرایا گیا۔

اسلام آباد سے ابو ظہبی کی پرواز پی کے 261، دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 234، کراچی کی ای آر 500، ای آر 501، گلگت سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 601، 602، اسکردو کی پرواز 451، 452، کراچی سے پرواز پی اے 200، 201، ابوظہبی اور دبئی سے پشاور کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 218، پی کے 183، 184 منسوخ کر دی گئیں۔

لاہور سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 322، پی کے 323، دبئی سے لاہور کی پرواز ای آر 724، کراچی سے لاہور کی پرواز پی اے 405، پی اے 406، کراچی سے پشاور کی پرواز ای آر 550، 551، لاہور سے کراچی کی پرواز ای آر 522، ای آر 523، کراچی سے سکھر کی پرواز پی کے 530، پی کے 531 منسوخ کر دی گئیں۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین