Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

خیبر پختونخوا اسمبلی میں 25 ارکان کا حلف ہوا نہ سینیٹ الیکشن کا آغاز، اپوزیشن نے انتخاب ملتوی کر ے کی درخواست دے دی

Published

on

خیبر پختونخوا اسمبلی میں تاحال سینٹ الیکشن شروع نہیں ہوسکا،الیکشن کمیشن نے مخصوصی نشستوں پر 25 ارکان کے حلف سے الیکشن مشروط کیا تھا۔

خیبرپختونخوا میں اپوزیشن اراکین نے سینیٹ الیکشن ملتوی کرانے کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر کو درخواست جمع کرادی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمارے 25 اراکین اسمبلی سے حلف نہیں لیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے احمد کریم کنڈی نے درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کرائی۔ اپوزیشن کی درخواست پر صوبائی الیکشن کمشنر نے چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرلیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما احمد کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ حکومت اس وقت ایک آئینی اور قانونی بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے،الیکشن کمیشن،پشاور ہائی کورٹ کے واضح ہدایات کے باوجود ان سے حلف نہیں لیا جا رہا۔

احمد کریم کنڈی نے کہا کہ حلف نہ لینے والے اراکین کی دستخطوں پر مشتمل درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس جمع کرا دی گئی ہے،ہماری درخواست پر صوبائی الیکشن کمشنر نے چیف الیکشن کمشنر سے رابطے کر لیا ہے۔

احمد کنڈی نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں پہلے حلف اور پھر سینٹ کے الیکشن کروائے جائیں۔ توقع ہے الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات کو ملتوی کرا دے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین