پاکستان
کراچی میں نئے سال کے پہلے 15 دنوں میں 28 شہری قتل
کراچی میں سال 2024 کے پہلے 15 روز میں 28 افراد کو موت کےگھاٹ اتار دیا گیا۔
شہر قائد میں سال کے پہلے دن فائرنگ سے دو بچوں سمیت چار افراد جان سے گئے، کورنگی میں ہوائی فائرنگ سے زخمی بچی چل بسی۔
دو جنوری کو سیاسی جماعت کے کارکن اور تاجر سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے۔
سپر ہائی وے پر مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر امین نامی شہری قتل،اورنگی ٹائون میں سیاسی کارکن وسیم کو قتل کیاگیا۔
تین جنوری کو پاک کالونی سے گولیاں لگی لاش ملی، اتحاد ٹاون میں ڈکیتی مزاحمت پر عدنان نامی نوجوان قتل ہوا۔
پانچ جنوری کو کورنگی میں گھر کے اندر فائرنگ سے ماں بیٹی جان سے گئے۔
آٹھ جنوری کو فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوا،نو جنوری کو فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور قتل اور کار پر فائرنگ سے کمپنی مینجر قتل ہوا جبکہ اسی روز ایف بی ایریا میں دکان پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق ایک زخمی ہوا۔
دس جنوری کو گلشن معمار اور سرجانی سے دو افراد کی گولیاں لگی لاشیں ملیں ،گیارہ جنوری کو سعود آباد میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا، منگھوپیر سلطان آباد میں فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوا۔
سرجانی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ زخمی جبکہ بیٹا جاں بحق ہوئے،ماڈل کالونی میں طارق نامی شخص ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہوا۔
لیاقت آباد میں زاہد نامی شخص قتل ہوا،سعیداباد میں آپسی جھگڑے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔
اے بی سینا لائن میں فائرنگ سے فدا نامی شخص شدید زخمی ہوا ،بلال کالونی میں گھر میں ڈکیتی کے دوران بلال نامی شخص زخمی ہوا۔
اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے اقصیٰ نامی بچی جاں بحق ہوئی۔
سکھن میں ڈکیتی مزاحمت پر نوید نامی شخص زخمی ہوا،سہراب گوٹھ میں آپس کے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔
منگھوپیر میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے امام بخش زخمی ہوا ، نیو کراچی میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔
سپر مارکیٹ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر زین نامی شخص زخمی ہوا عزیز اباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے رازق نامی شہری زخمی ہوا ۔
اورنگی ٹاؤن،گلشن بہار میں ڈاکوئوں نے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے ماں کو قتل بیٹے کو زخمی کردیا۔
اتحاد ٹاون میں فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں جاں بحق ہوگئے، موچکو میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے مزمل جاں جاں بحق ہوا۔
،سرجانی میں فائرنگ سے علی احمد زخمی ہوا، پاکستان بازار کے علاقے میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ابرار احمد زخمی ہوا۔
سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے مولا بخش زخمی ہوا ،سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے۔
کھارادر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ذیشان زخمی ہوا، ڈیفنس فیز 8 میں فائرنگ سے عدنان نامی شخص جاں بحق ہوا ،مبینہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سبحان نامی شخص زخمی ہوا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی