Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر دسمبر تک 29 بیگج سکیننگ مشینیں نصب کی جائیں گی

Published

on

کراچی سمیت ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پرآئندہ دوماہ کے دوران 29 جدید بیگج اسکیننگ مشینیں نصب کی جائینگی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق جناح ٹرمینل سمیت ملک کے دیگرائرپورٹس پر سیکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں،ملک کے  بڑے انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر  عالمی معیار کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائےگا۔

اس تناظر میں جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ بیگج اسکیننگ مشینیں نصب کی جائیں گی،29 کے لگ بھگ جدید بیگج اسکیننگ مشینیوں کا نومبر یا دسمبرتک تنصیب کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر30 سے زائد جدید واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے جائیں گے،جدید ٹیکنالوجی سے لیس واک تھرو  گیٹس کی خریداری کے لئے ٹینڈر جاری کئے جائیں گے،20واک تھرو گیٹس ائیرپورٹس پر نصب کئے جائیں گے جبکہ 10 واک تھرو گیٹس بیک اپ کی صورت میں ضرورت کے لیے دستیاب رہیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین