Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

50 لاکھ یا اس سے زیادہ قیمت کی الیکٹرک کاروں پر3 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہوگا

Published

on

الیکٹرک گاڑیاں جن پر انجن کیپسٹی کا اطلاق نہیں ہوتا، ان گاڑیوں کی قیمت 50 لاکھ یا اس سے زیادہ ہونے کی صورت میں رجسٹریشن کے موقع پر 3 فیصد ایڈوانس ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔

فنانس بل 2023 میں الیکٹرک کاروں پر ٹیکس ریٹ واضح طور پر درج نہیں تاہم ٹیکا ماہرین کا کہنا ہے کہ جس گاڑی پر بھی انجن کیپسٹی کا اطلاق نہیں ہوتا ان پر ان کی لاگت ککے مطابق ایڈوانس 3 فیصد ٹیکس کا اطلاق ہوگا، اس یے الیکٹرک کاریں بھی اس کیٹگری میں شمار ہوں گی۔

فنانس بل میں اس بات کی صراحت کی گئی ہے کہ جن کاروں پر انجن کیپسٹی کا اطلاق نہیں اور ان کی ویلیو 50 لاکھ یا اس سے زیادہ ہے اس پر قابل وصول ٹیکس کسٹم ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کے بعد کی ولیو کا 3 فیصد ہوگا۔

فنانس بل میں حکومت نے 2001 سی سی 3000 سی سی سے اوپر تک کی مقامی تیار کردہ اور امپورٹڈ کاروں پر فکس ٹیکس کا نفاذ کیا ہے۔ اس کے مطابق 20001 سی سی 2500 سی سی کی کاروں پر 6 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

2501 سی سی سے 3000 سی سی کی کاروں پر 8 فیصد فکس ٹیکس عائد ہوگا۔ 3000 سی سی سے زیادہ انجن کیپسٹی کی کاروں پر 10 فیصد فکسڈ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین