Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث فیضان کے 3 ساتھیوں کی شناخت ہوگئی، تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے تھا

Published

on

لاہور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث فیضان کے ساتھیوں کی شناخت کر لی گئی ۔ہلاک ہونے والوں میں فیضان ، لقمان ، طاہر اور ہارون شامل تھے۔فیضان بٹ کو دوران تفتیش اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ کی برآمدگی کے لیے کرول جنگل لیجایا گیا تھا،برآمدگی کے دوران فیضان کے پانچ ساتھیوں نے حملہ کردیا تھا اور مقابلے میں فیضان اور اس کے ساتھی مارے گئے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فیضان کے ساتھیوں کی شناخت کر لی گئی،ہلاک ہونے والوں میں فیضان ، لقمان ، طاہر اور ہارون شامل تھے،سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں فیصان سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ لقمان ، طاہر اور ہارون کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے تھا،طاہر ، ہارون اور لقمان نے فیضان کو افغانستان لے کر جانا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ فیضان سمیت چار دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے،موقع سے دو کلاشنکوف ایک پستول قبضہ میں لے لیا گیا تھا۔

ٹارگٹ کلر فیضان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔مبینہ مقابلہ چند روز قبل کرول جنگل میں ہوا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین