Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

میرے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر کے 3 قطرے ملائے گئے، بشریٰ بی بی کا الزام، ایک وی لاگر سے تنہائی میں بات کرنے پر اصرار

Published

on

Rawalpindi police interrogate Bushra Bibi in Adiala Jail in May 9 cases

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ شبِ معراج کے دن میرے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر کے 3 قطرے ملائے گئے۔

بشری بی بی نے اڈیالہ جیل کی عدالت میں پیشی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کی۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ کہ مجھےجیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ڈالا گیا ہے، اس کا نام نہیں بتاؤں گی۔

بشری بی بی کا کہنا تھا کہ تحقیق سے پتہ چلا ٹوائلٹ کلینر سے ایک ماہ بعد طبیعت زیادہ خراب ہوتی ہے، مجھےآنکھوں میں سوجن، سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے۔ مجھے کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے۔

اس دوران صحافی نے بشریٰ بی بی سے سوال کیا کہ زہر والے معاملے کی انکوائری ہوئی تو آپ کے پاس کیا ثبوت ہے؟ اس کے جواب میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں کہاں سے ثبوت لاؤں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے کھڑکیاں بند رکھی جاتی تھیں اب کچھ دیر کھول دی جاتی ہیں، مجھے بنی گالہ میں باعزت طریقے سے رکھا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی نے صرف ایک وی لاگر سے علیحدگی میں بات کرنے پر اصرار کیا۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ میڈیا نمائندگان کے سامنے وی لاگر سے بات نہیں کرنا چاہتی۔

جیل انتظامیہ نے علیحدگی میں وی لاگر سے بات کرانے سے معذرت کر لی۔بشریٰ بی بی صحافیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے وی لاگر سے بات کرتی رہیں۔بشریٰ بی بی کے رویے پر صحافیوں نے عمران خان سے احتجاج کیا۔

جس پر عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے میڈیا کو کبھی ڈیل نہیں کیا، ان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیں، صحافی بشریٰ بی بی کی باتوں کا برا نہ منائیں۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ میرے امریکی ایجنٹ ہونے سے متعلق پارٹی میں باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین