Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے ایڈہاک ممبر شریعت اپیلیٹ بینچ، جسٹس شجاعت علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا

Published

on

سپریم کورٹ آف پاکستان کے 3 نئے ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھایا، جس کے بعد سپریم کورٹ میں ججزکی کی اسامیاں مکمل ہوگئیں۔

سپریم کورٹ میں 3 نئے آنے والے ججز کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، تقریب حلف برداری کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نئے آنے والے ججزسے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں، سپریم کورٹ میں اب ججز کی کل تعداد 17 ہوگئی۔

تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء نے شرکت کی۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بطور ایڈہاک ممبر شریعت اپیلیٹ بینچ عہدے کا حلف اٹھا لیا، قبلہ ایاز 3 سال کے لیے بطور ایڈہاک جج تعینات رہیں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جسٹس قبلہ ایازسے حلف لیا، ڈاکٹر قبلہ ایاز کی تعیناتی سے سپریم کورٹ میں شریعت اپیلیٹ بینچ بھی مکمل ہوگیا۔

جسٹس شجاعت علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزراء نے شرکت کی، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز شیخ بھی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ جسٹس سید شہباز رضوی، جسٹس شہرام سرور سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین