Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئے

Published

on

سکھ مذہب کے تہوار بیساکھی  میلہ کی تقریبات کو پر جوش طریقے سے منانے کے لئے  بھارت سے تقریبا تین ہزار سکھ یاتری براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچ گئے۔

واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا بھر پور استقبال کیا گیا،سکھ یاتری تہوار کو منانے کے ساتھ ساتھ   اپنے مذہبی مقامات کا دورہ  بھی کریں گے۔

بیساکھی میلہ کی تین روز تقریبات گوردوارا  جنم استھان ننکانہ صاحب میں 15 اپریل سے شروع ہوں گی۔بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری شرکت کریں گے۔

تین روزہ قیام کے دوران اندرون و بیرون ملک سے آئے سکھ یاتری اپنی مذہبی عبادات ادا کریں گے۔

یاتری  ننکانہ صاحب میں سات گوردوار وں کی یاترا کریں گے۔16 اپریل کو سکھ یاتری گوردوارا سچا سودا بھی جائیں گے۔۔

یاتریوں کے  لیے رہائش، لنگر، صحت، ٹرانسپورٹ اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات  کیے  گئے ہیں۔

بیساکھی میلے  میں شرکت کے  لیے  برطانیہ سے آئے یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم پہلی بار پاکستان آئے ہیں ہماری دلی خواہش تھی جو پوری ہوئی ۔۔

پاکستان میں اقلیتوں اور انکی عبادات گاہوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، جو بھی سکھ یاتری پاکستان آتا ہے  ،پاکستان کے امن کا سفیر بن کر واپس جاتا ہے۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین