پاکستان

کم عمری کی شادی پر نکاح خواں، والدین، گواہوں کو 3 سال قید، 2 لاکھ جرمانہ ہوگا، مسودہ قانون تیار

Published

on

حکومت پنجاب نے کم عمری کی شادی کے معاملے پر قانون کا ڈرافٹ تیار کرلیا ،حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو 15 روز میں قانون سازی کا حکم دیا تھا،ذرائع کے مطابق قانون پنجاب چائلڈ میرج رسٹرینٹ ایکٹ کا مسودہ محکمہ قانون پنجاب نے تیار کیا۔

مجوزہ مسودہ قانون کے مطابق 18 سال سے کم عمر لڑکے یا لڑکی کی شادی کی اجازت نہیں ہوگی۔

کم عمری کی شادی کے نکاح خواں، والدین، گواہان کیخلاف مقدمہ درج ہوگا،قانون میں تین سال تک سزا اور دو لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ مسودہ قانون میں کم عمری کی شادی رجسٹر کر نے پرسیکرٹری یونین کونسل، نکاح رجسٹرار کو بھی سزا تجویز کی گئی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version