Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اسلام آباد ایئرپورٹ پر خراب موسم کی وجہ سے 31 پروازیں منسوخ، 14 تاخیر کا شکار

Published

on

اسلام آباد ایئرپورٹ پر خراب موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول ایک بار پھرمتاثرہوا ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر24 گھنٹوں میں 31پروازیں منسوخ  اور14تاخیر کا شکارہوئیں،منسوخ ہونے والی پروزوں میں زیادہ قومی ایئرلائن کی ہیں۔

سیرین ایئرلائن، سیال ایئرلائن، ایئربلیو، سعودی ایئرلائن اور کام ایئر کی پروازیں بھی منسوخ ہوئیں،  اسلام آباد سے شارجہ جانے والی سیرین ایئرلائن کی پرواز ای آر703تاخیر کا شکار ہوئی،پی آئی اے کی اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 753منسوخ ہوگئی۔

ایئرسیال کی اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز پی ایف 718 بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز پی کے 601منسوخ کرنا پڑی۔پی آئی اے کی اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 325منسوخ کردی گئی۔

سیرین ایئرلائن کی اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز ای آر 541 بھی منسوخ  کی گئی، پی آئی اے کی اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز پی کے 651منسوخ  ہوئی، ایئرسیال کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی ایف 122منسوخ کی گئی، پی آئی اے کی اسلام آباد سے شارجہ جانے اور آنے والی دوطرفہ پرواز پی کے 181اور پی کے 182منسوخ کرنا پڑی۔

سعودی ایئرلائن کی اسلام آباد سے جدہ جانے اور آنے والی دو طرفہ پرواز ایس وی 723 اور 724منسوخ کی گئی،سیرین ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز ای آر 503بارہ گھنٹےتاخیر کا شکار  ہوئی۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 741منسوخ کی گئی،پی آئی اے کی اسلام آباد سے سکھر جانے والی پرواز پی کے631منسوخ کردی گئی،ایئرسیال کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی ایف 124ایک گھنٹہ تاخیر کا شکارہوئی۔

اسلام آباد سے کابل جانے والی کام ایئرپروازآرکیو928منسوخ کردی گئی،پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز  پی کے 369منسوخ کی گئی،اسلام آباد سے مسقط جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 734منسوخ کرنا پڑی،پی آئی اے کی اسلام آباد سے العین جانے والی پرواز پی کے 143منسوخ کردی گئی، پی آئی اے کی اسلام آباد سے مسقط جانے والی پرواز پی کے 291 بھی منسوخ کی گئی۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے ابوظہبی جانے اور آنے والی دع طرفہ پروازیں پی کے261 اور 262منسوخ کرنا پڑی،ایئرسیال کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی ایف 126منسوخ کر دی گئی، سعودی ایئرلائن کی جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز ایس وی 726بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

ایئرسیال کی دمام سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی ایف 747،ایئربلیو کی ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی اے 275 ،پی آئی ای کی دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 234 بھی منسوخ کردی گئیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین