ٹاپ سٹوریز

16 روز میں پی آئی اے کی 340 پروازیں منسوخ، 8 ارب کا نقصان

Published

on

پی آئی اے نے آج صرف 9بین الاقوامی روٹس کی پروازوں کے لیے تیل خریدار،آج اندرون ملک کی 18پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے اورپی ایس او کے ایندھن کے معاملے پرآج پی آئی اے کی ملک بھرمیں 18اندرون ملک کی پروازیں منسوخ ہوئیں،کراچی سے ملک کے مختلف شہروں کو جانے والی 12پروازیں منسوخی کاشکارہوئیں۔

موجودہ صورتحال کے سبب کراچی سے اسلام آباد کی دو طرفہ 4 پروازیں، کراچی سے لاہور کی دو طرفہ 4 پروازیں، کراچی سے لاہور کی پی کے 302 اور لاہور سے کراچی 303 منسوخ، کراچی سے فیصل آباد کی دو طرفہ پروازیں پی کے 340 اور پی کے 341 منسوخ، پی آئی اے کی کراچی سے مسقط کی دو طرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں۔

کراچی سے سوئی جانے والی پرواز پی کے 155 دو گھنٹے تاخیر سے دوپہر 12 بجے روانہ کی گئی، پی آئی اے ترجیحی پروازیں کے لیے پی ایس او سے ایندھن کیش پر لیکر فلائٹ چلا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ 16روزکے دوران منسوخ کی جانے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 340ہوگئی،ان پروازوں کی منسوخی سےاب تک 8ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

قومی ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے محدودپیمانے پرپروازوں کی روانگی کا عمل جاری ہے، ترجمان پی آئی اےکے مطابق آج پی ایس او کو 6 کروڑ روپے ادا کردیے،مذید4سے5کروڑ روپے کی ادائیگی کا معاملہ پائپ لائن میں ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version